امریکہ کے صدر براک اوباما نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔ صدر اوبامہ نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ہلاک کیا گیا۔
اسامہ بن لادن پچھلے دس سال سے امریکہ کے انتہائی مطلوب افراد میں سر فہرست تھے
امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو امریکی فوج نے ہلاک کر دیا ہے۔ صدر اوبامہ نے یہ اعلان وائٹ ہاوس میں میڈیا سے اپنے براہ راست خطاب میں کیا۔
صدر اوبامہ نے کہا کہ امریکی فوج کی ایک ٹیم نے یہ آپریشن پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں کیا جہاں اسامہ بن لادن ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی لاش امریکی فوج نے حاصل کر لی ہے۔
صدر اوبامہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے تعاون سے امریکی فوج کے خصوصی دستے اس جگہ پر پہچنے میں کامیاب ہوئے جہاں اسامہ بن لادن چھپے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا کو ہدایت دی تھی کہ اسامہ کی ہلاکت یا گرفتاری ان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
صدر اوبامہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے اس آپریشن کی منظوری دی تھی۔
عینی شاہد کا بیان
ایبٹ آباد میں ایک عینی شاہد نے نامہ نگار ذوالفقار علی کو بتایا کہ کاکول کے قریب واقع پاکستان ملڑی اکیڈمی کے نواح میں ٹھنڈا چوہا نامی علاقے میں پاکستان کی فوج نے گزشتہ رات اچانک ایک بڑی کارروائی شروع کی۔
انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے فوج نے مقامی آبادی سے کہا کہ وہ اپنے گھروں کی روشنیاں بجھا دیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
عینی شاہد نے کہا کہ فوجی کارروائی شروع ہونے کے کوئی دوگھنٹے بعد ایک دھماکے کی آواز سنائی دی اور اس کے ساتھ ہی گولیاں چلنے کی آواز آئی اور پھر توپ کے گولے کی طرح کی زوردار آواز سنی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر ایک حویلی نما گھر کے باہر گر کر تباہ ہوگیا اور آگ لگ گئی۔ انھن کا کہنا تھا اس کارروائی میں دو ہیلی کاپڑ حصہ لے رہے تھے۔
انھوں نے یہ بھی کہا جس مکان کے باہر یہ ہیلی کاپڑ گرا تھا یہ وہی مکان تھا جو فوجی کارروائی کا مرکز تھا۔
اس شحص کے مطابق یہ مکان تین سے چار کنال پر پھیلا ہوا ہے اور اس کے ارد گرد بارہ سے چودہ فٹ اونچی دیوار بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے گھر کی پہلی منزل نظر نہیں آتی ہے۔
انھوں نےبتایا کہ اس مکان کی چار دیواری پر خاردار تار بھی لگائی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران بچوں کے چیخنے کی آوازیں بھی سنائی دیں اور یہاں عورتیں اور مرد مقیم تھے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ انھوں نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے حصے خود اٹھائے اور بظاہر یہ لگ رہا تھا کہ یہ گرا نہیں بلکہ گرایا گیا تھا۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ انھوں نے وہاں چند ایک فوجی جیکٹس بھی پڑی ہوئی دیکھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ کوئی سکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو ہیلی کاپڑ استتعمال ہوئے ان کی بناوٹ سے لگتا ہے کہ وہ امریکی ہیلی کاپٹر تھے لیکن وہ وثوق سے کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ گھر دس بارہ سال پہلے ایک پشتون نے تعمیر کیا تھا اور مقامی لوگوں کو کبھی اندازہ نہیں ہوا کہ یہاں کون لوگ رہتے ہیں۔
صحافیوں کو ہدایات
ایک مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج کی بڑی تعداد نے ابھی تک ایک وسیع علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور کاکول میں واقع پاکستان ملٹری اکیڈمی کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔
مقامی سول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج نے انھیں اس کارروائی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور مقامی انتظامیہ اور پولیس کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں فوج کی غیر معمولی اور وسیع پیمانے پر نقل و حرکت دیکھی گئی جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں فوجی اہلکار وہاں موجود ہیں اور انھوں نے فوج کی کئی ٹرک جائے حادثہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھے ہیں۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے واقعے کی جگہ کے قریب لگ بھگ ایک درجن ایمبولینسز اور فائر انجن بھی کھڑی دیکھیں۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ انھیں بھی اس طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور فوج نے تصویریں لینے سے بھی سختی سے منع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی جگہ پر فوج کے اعلیٰ حکام بھی پہنچ گیے تھے جو بعد میں واپس چلے گئے۔
امریکہ کو گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے دہشت گرد حملوں سے پہلے ہیں اسامہ بن لادن کی تلاش تھی۔
گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے روز نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون پر ہونے والے حملوں میں تین ہزار سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
ان واقعات کے بعد سے اسامہ امریکہ کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پررہحے ہیں۔
اسمہ بن بن لادن کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی وائٹ ہاوس کے باہر لوگ جمع ہو گئے اور انہوں نے خوشی میں نعرے لگائے۔
Bin Laden was top of the US "most wanted" list
Al-Qaeda founder and leader Osama Bin Laden has been killed by US forces in Pakistan, President Obama has said.
The al-Qaeda leader was killed in a ground operation outside Islamabad based on US intelligence, the first lead for which emerged last August.
Mr Obama said after "a firefight", US forces took possession of his body.
Bin Laden was accused of being behind a number of atrocities, including the attacks on New York and Washington on 11 September 2001.
He was top of the US "most wanted" list.
Mr Obama said it was "the most significant achievement to date in our nation's effort to defeat al-Qaeda".
The US has put its embassies around the world on alert, warning Americans of the possibility of al-Qaeda reprisal attacks for Bin Laden's killing.
Crowds gathered outside the White House in Washington DC, chanting "USA, USA" after the news emerged.
'Lead last August'
Continue reading the main story
Analysis
Haroon Rashid BBC News, Islamabad, Pakistan
Last night there were rumours an operation was going on in an area close to Abbottabad. There were unconfirmed reports of a military helicopter crashing in the area as well.
Witnesses said the whole area was cordoned off and nobody was allowed close although they did hear gunshots and firearms. But nobody had any inkling that this was an operation to get Osama Bin Laden.
For those who keep a close on eye on these matters it wasn't a total shock that he was ultimately hunted down in an urban area.
In the past we have had reports of him being treated in hospitals in Rawalpindi for kidney problems. There was even one report that he was treated in the southern city of Karachi. All of these were officially denied.
And some of the big al-Qaeda and Taliban names in the past have been captured in big Pakistani cities. Khalid Sheikh Mohammed, the Kuwaiti-born senior al-Qaeda leader, was captured in Rawalpindi and Afghan Taliban military commander Mullah Baradar was reportedly captured in Karachi.
Bin Laden approved the 9/11 attacks in which nearly 3,000 people died, saying later that the results had exceeded his expectations.
He evaded the forces of the US and its allies for almost a decade, despite a $25m bounty on his head.
His death will be seen as a major blow to al-Qaeda but also raises fears of reprisal attacks, correspondents say.
Mr Obama said he had been briefed last August on a possible lead to Bin Laden's whereabouts.
"It was far from certain, and it took many months to run this thread to ground," Mr Obama said.
"I met repeatedly with my national security team as we developed more information about the possibility that we had located Bin Laden hiding within a compound deep inside of Pakistan.
"And finally, last week, I determined that we had enough intelligence to take action, and authorised an operation to get Osama Bin Laden and bring him to justice," the president said.
On Sunday a small team of US forces undertook the operation in Abbottabad, north of Islamabad.
After a "firefight" Bin Laden was killed and his body taken by US forces, the president said.
He said "no Americans were harmed" in the operation.
'Momentous achievement'
Former US President Bill Clinton said in a statement: "This is a profoundly important moment not just for the families of those who lost their lives on 9/11 and in al-Qaeda's other attacks but for people all over the world who want to build a common future of peace, freedom, and cooperation for our children."
Mr Clinton's successor, President George W Bush, described the news as a "momentous achievement".
"The fight against terror goes on, but tonight America has sent an unmistakable message: No matter how long it takes, justice will be done," Mr Bush said in a statement.
BBC security correspondent Frank Gardner says that, to many in the West, Bin Laden became the embodiment of global terrorism, but to others he was a hero, a devout Muslim who fought two world superpowers in the name of jihad.
The son of a wealthy Saudi construction family, Bin Laden grew up in a privileged world. But soon after the Soviets invaded Afghanistan he joined the mujahideen there and fought alongside them with his Arab followers, a group that later formed the nucleus for al-Qaeda.
After declaring war on America in 1998, Bin Laden is widely believed to have been behind the bombings of US embassies in East Africa, a billion-dollar US warship, and the attacks on New York and Washington.
More on This Story