03302023Headline:

کاشتکار مفت ٹماٹر تقسیم کرنے پر مجبور ! حیدر آباد

حیدر آباد (اُردو اخبار تازہ ترین ۔ 18 فروری 2021ء)

ٹماٹر کی پیداوار میں اضافہ، قیمت فروخت کم ، ٹرانسپورٹر کے کرایے کئی گنا،

کاشتکار مفت ٹماٹر تقسیم کرنے پر مجبور ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں مہنگائی کے باوجود ٹماٹر کی قیمت 20 روپے کلو تک آ گئی ہے۔ ٹماٹر کی پیداوار میں اضافہ ہونے کے باعث ٹماٹر کی قیمت فروخت کم ہے تاہم ٹماٹر کو شہروں کی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے اخراجات قیمت فروخت سے زیادہ پڑ جاتے ہیں .. سبزی منڈی مالکان ٹماٹر خراب ہونے کے خوف کا شکار ہو کر ٹماٹر مفت تقسیم کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

 

کاشتکار مفت ٹماٹر تقسیم کرنے پر مجبور ! حیدر آباد

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں سبزی منڈی مالکان نے دس کلو ٹماٹر کے تھیلے عوام میں مفت تقسیم کئے۔

ٹماٹر کی فصل کاشت کرنے والے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اس بار زیادہ فصل ہونے کے باعث ٹماٹر کو مارکیٹ تک لانے میں نقصان ہورہا ہے، کیونکہ ٹرانسپورٹ اخراجات زیادہ ہوچکے جبکہ فصل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث وہ یہ نقصان برداشت نہیں کرسکتے ۔

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کے بعد اس وقت سندھ کی مختلف سڑکوں پر کاشتکارخود

ٹماٹر اور سبزیاں فروخت کرنے لگے ہیں۔

اس وقت سندھ کے اضلاع بدین، حیدرآباد میں ٹماٹر کی وافر فصل پیدا ہوئی ہے، جس کا

نتیجہ یہ نکلا ہے کہ سبزی مارکیٹوں میں ٹماٹر بیس روپے کلو میں باآسانی دستیاب ہے۔ خیال رہے کہ ٹماٹر وہ سبزی ہے جو تقریبا تمام ہی سالن اور پکوانوں میں عمومی طور پر استعمال کی جاتی ہے، سندھ سمیت پاکستان بھر میں خاص تہواروں کے دوران اس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے اور سبزی فروش ڈیمانڈ زیادہ ہونے کا عذر پیش کرتے ہوئے اسے من مانی نرخوں میں فروخت کرتے ہیں،

گزشتہ کچھ عرصے میں ٹماٹر کی قیمتیں 400 روپے کلو تک پہنچ گئی تھیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب وہی ٹماٹر 20 روپے کلو میں بھی کوئی نہیں خرید رہا اور کاشتکاروں کو ٹماٹر مفت میں تقسیم کرنا پڑ رہے ہیں ۔

What Next?

Related Articles